سرکاری دولت لوٹنے اور قومی وسائل تباہ کرنے میں ملوث عناصر کو سزا بھگتنا پڑے گی

پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

جمعہ جولائی 01:00

سرکاری دولت لوٹنے اور قومی وسائل تباہ کرنے میں ملوث عناصر کو سزا بھگتنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سرکاری دولت لوٹنے والے عناصر کو نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے جمعرات کوایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دولت لوٹنے اور قومی وسائل تباہ کرنے میں ملوث عناصر کو سزادی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی گذشتہ حکومت ملک کے صنعتی اور زرعی شعبے کی تباہی کی ذمہ دارہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے کو مسلم لیگ ن حکومت کے دوران ہی بڑا دھچکہ لگا ۔پنجاب کے وزیر اطلاعات نے ٹیکس کلچر کے بارے میں کہا کہ معقول منافع کمانے والے تاجروںکو ٹیکس ادا کرنا چاہئی. تاہم، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ بات چیت کی گئیہے اور اس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا جلد ہی ازالہ کر دیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور دیگر ممالک نے موجودہ حکومت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نے معقول اور دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت کی حمایت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے بارے میں ایک اور سوال پر، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صادق سنجرانی کو لائی اور اب وہایوان بالا کے چیئرمین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہپیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے ۔