Live Updates

آصف زرداری ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ، علی محمدخان

جمعہ جولائی 02:00

آصف زرداری ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں ، علی محمدخان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کونجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں ان کی آخری دو تقریروں سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نے حکومت پر ماضی کوبھلا کر آگے بڑھنے پر زور دیاتھا ۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتیہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن اور منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کبھی بھی معاہدہ نہیں کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عوام نے بدعنوانی کے خاتمے کامینڈیٹ دیا ہے اسی لئے بلاتفریق احتساب کا عملکیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنے ذاتی مفاد کی خاطر سنیٹ کے چیئرمین کے خلاف تحریک کے ذریعے نظام کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے کھلواڑ کی وجہ سے ملک کومالی بحران کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے بدعنوانی میں ملوث افراد کو اقتدار میں شامل کیا اور ناجائز ذرائع کے ذریعیدولت اکٹھی کی گئی اور موجودہ حکومت کسی بھی دباؤ کے بغیر احتساب کاعمل جاری رکھے گی۔ ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نظام کو دھارے میں لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعظم کا دورہ امریکہ سے متعلق تازہ ترین معلومات