نوازشریف نے 16 لوگوں کے قاتل کو وزیراعظم ہاؤس میں پناہ دے رکھی تھی

پولیس ڈھونڈتی رہی لیکن مطلوب شخص وزیراعظم ہاؤس میں چھپا رہا تھا، سینئیر صحافی نے ن لیگ کے دور حکومت سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 12 جولائی 2019 10:30

نوازشریف نے  16 لوگوں کے قاتل کو وزیراعظم ہاؤس میں پناہ دے رکھی تھی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 جولائی 2019ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ 16 قتلوں میں پولیس کو مطلوب ناصر بٹ کو نواز شریف نے اپنے دور میں وزیراعظم ہاؤس میں پناہ دی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ان 16 قتل ہونے والوں کے بارے میں ،میں جانتا ہوں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جب ناصر بٹ قاتل تھا اور پولیس کو مطلوب تھا تو نواز شریف نے انہیں وزیراعظم ہاؤس میں پناہ دی ہوئی تھی۔

نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کو اشتہاریوں کی پناہ گاہ بنا دیا تھا۔جب کہ پولیس بھی ان کے سامنے بے بس تھی،جب کہ ناصر بٹ کے خلاف کیس ختم کرنے کا کہا گیا کیونکہ یہ ن لیگ پر لندن میں پیسہ لگا رہا تھا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے آئیں تھیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میراضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے پاس جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد مزید 2 ویڈیوز اور 3,4آڈیوز ہیں جو وہ سامنے لائیں گی۔مریم نوازنے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود سزا دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ ان کے پاس مزید 2 ویڈیوز اور 3,4آڈیوز ہیں ۔

تاہم اب میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جج کی ویڈیو جعلی ہے۔اگر عدالت میں بھی یہ ثابت ہو جائے تو مریم نواز مشکل میں پھنس سکتی ہیں۔ اگر یہ ویڈیو اصلی قرار پائی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے رہائی مل سکتی ہے بصورت دیگر مریم نواز جس سیاست کے لیے رات دن محنت کر رہی ہیں ، اُن کا وہی سیاسی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حوالے سے دکھائی گئی ویڈیو سچی ہے تو نواز شریف جیل سے باہر آسکتے ہیں لیکن اگر یہ ثابت ہوگیا کہ ویڈیو ایڈٹ کی گئی، دوبارہ بنائی گئی یا اس میں جوڑ توڑ ہے تو مریم نواز کا سیاسی کیریئر ختم ہو سکتا ہے اور وہ گرفتار بھی ہوسکتی ہیں۔