سلمان خان کی فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا

سلمان خان ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرورادھے بنیں گے

جمعہ 12 جولائی 2019 11:47

سلمان خان کی فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) بولی وڈ ہیرو سلمان خان یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔اطلاعات ہیں کہ سلمان خان تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرو ’رادھے‘ بنیں گے۔2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی رومانٹک بلاک بسٹر فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا۔

’ ’تیرے نام‘‘ کے ہدایت کار ستیش کشک نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنایا جائے۔رپورٹ کے مطابق ستیش کشک اور سلمان خان آنے والی فلم ’کاغذ‘ کو مل کر بنا رہے ہیں جس میں منال ٹھاکر اور پنکج ترپاتھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

’کاغذ‘ کی ہدایات ستیش کشک دے رہے ہیں، تاہم اسے پروڈیوس سلمان خان کر رہے ہیں۔اسی فلم کے حوالے سے بات کرنے کے دوران ستیش کشک نے اشارہ دیا کہ مستقبل میں وہ اپنی کامیاب فلم ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنا سکتے ہیں۔

ستیش کشک کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ مداح بھی چاہتے ہیں کہ سلمان خان ایک بار پھر ’رادھے‘ کے روپ میں دکھائیں دیں اور ممکنہ طور پر آنے والے وقت میں اس پر سوچا جا سکتا ہے۔اگرچہ ستیش کشک نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ ’تیرے نام‘ کا سیکوئل بنائیں گے یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے فلم کے حوالے سے بات کیے جانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کا سیکوئل بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔دوسری جانب سلمان خان نے بھی واضح طور پر ’تیرے نام‘ کے سیکوئل بنانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

متعلقہ عنوان :