سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا ٹرین کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار

جمعہ 12 جولائی 2019 12:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار عامر الطاف خان اور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے اکبر بگٹی ایکسپریس اور مال گاڑی کے المناک حادثہ پر گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کیا ہے جس میں انتہائی قیمتیں 21جانیں جاں بحق ہوئیں اور 100سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور چیئر مین پی اے سی نے مرحومین کے بلندی ء درجات اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ہے ۔