جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی ختم ہو گئی

ثابت ہو گیا مریم نواز درست حقائق سامنے لائی،نواز شریف کے خلاف فیصلے کوکالعدم قرار دے کر رہا کیا جائے۔ ن لیگ کا جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر ردِعمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 12 جولائی 2019 12:17

جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی ختم ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2019ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے احستاب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے۔جس پر ن لیگ کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی ختم ہو گئی.ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا مریم نواز جو حقائق سامنے لائیں وہ درست ہیں۔

تصدیق ہو گئی کے جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا اب نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے دیا جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔خیال رہے ترجمان اسلام آبادہائیکورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جج ارشد ملک کی خدمات واپس کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے خط میں کہا ہے کہ وزرات قانون جج ارشد ملک کی خدمات واپس لے۔جج ارشد ملک کی کی خدمات وزارت قانون و انصاف کو واپس کر دی گئیں ہیں۔ اس سے قبل جج ارشد ملک نے حلفیہ بیان جواب رجسٹرار ہائیکورٹ میں جمع کروا تھا، جج ارشد ملک کی جانب سے دستاویزات بھی جمع کروائی گئیں۔ دستاویزات اور حلفیہ بیان قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کو پیش کیا گیا۔

ارشد ملک نے خط کے ذریعے اپنے جواب میں کہا تھا کہ میں حلفیہ بیان دیتا ہوں میرا اس ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں۔ مجھے بلاوجہ بدنام کیا جا رہا ہے۔ جج ارشد ملک نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ میرے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔جج ارشد ملک نے ویڈیو سے متعلق کہا کہ ویڈیو کو ایڈٹ کر کے چلایا گیا۔جج ارشد ملکنے اپنے جواب میں الزمات کی تردید کی اور کہا کہ میرے اوپر فیصلے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔