اشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 12 جولائی 2019 12:53

اشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) اشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجٹ 2019-20 کی منظوری کے بعد اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ۔گھی ،تیل ،آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے غریب کے لئے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ مطالبہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں سہولت دینے کے لئے قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔