پشاور یونیورسٹی، سٹریٹ چلڈرن کو باشعور اور ہنرمند بنانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 12 جولائی 2019 13:03

پشاور یونیورسٹی، سٹریٹ چلڈرن کو باشعور اور ہنرمند بنانے کیلئے ورکشاپ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) پشاور یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سروسز کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن کو باشعور اور ہنر مند بنانے کیلئے شعبہ سوشل ورک اور سائیکالوجی کے 18 طلبا و طالبات کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد منعقد ہوا جس میں مدیحہ انصاری، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز ڈاکٹر شکیل احمد اور دوست فائونڈیشن کے اعزاز الدین نے شرکا کو تربیت دی۔

(جاری ہے)

مدیحہ انصاری نے کہا کہ تربیت کا مقصد سٹریٹ چلڈرن کی نشو ونما میں ضروری عوامل کو شامل کرنا ہے جبکہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے طلبا وطالبات کو مفید سوشل ورکر بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس مقصد کے لئے پشاور یونیورسٹی اور سٹریٹ چلڈرن کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے درمیان د و مہینے پہلے مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی تھی جس کے تحت اگلے چھ ماہ تک پشاور سٹریٹ چلڈرن کو باعلم اور مفید شہری بنانے کیلئے تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :