عراقی فوج نے داعش کے زیر استعمال میڈیا کوریج کے 142 آلات قبضے میں لے لیے

جمعہ 12 جولائی 2019 13:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) عراق کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ایسے آلات اور سرور سسٹم قبضے میں لیے ہیں جنہیں جنگ کے دوران میڈیا کوریج کے لیے استعمال کی جاتا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہنا تھا کہ داعش کے زیر استعمال 142 سروس سسٹم قبضے میں لیے گئے ہیں جو موصل کی سڑکوں، تلعفر اور نینویٰ گورنری کے دوسرے علاقوں میں جنگ کی صورت حال میں میڈیا کوریج کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ داعشی دہشت گرد ان آلات کو شہریوں میں خوف اور دہشت پھیلانیاور اپنے جرائم کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :