یمن کے لیے عالمی ایلچی کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن مساعی پر تبادلہ خیال

مائیک پومپیو کا ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار

جمعہ 12 جولائی 2019 13:14

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان یمن کی موجودہ صورت حال اور یمن میں قیام امن کی مساعی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارٹن گریفتھس نے مائیک پومپیو سے ملاقات سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، روس اور سلطنت عمان کا کامیاب دورہ کیا۔

ان دوروں اور ملاقاتوں کے دوران یمن میں قیام امن کی مساعی کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عرب اور دوسرے ممالک کی قیادت سے ملاقات کے دوران انہیں یمن میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کرنا ہے۔مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی طرف سے یمن میں امن وامان کی بحالی کی مساعی کی تحسین کے ساتھ ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کی سر زمین پر حملوں کے نتیجے میں یمنی بحران مزید گھمبیر ہوا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کو مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں یمن کے بحران کو اسٹاک ہوم سمجوتے کیروشن میں حل کرنے کی مساعی جاری ہیں۔ انہوں نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کی کوششوں کی حمایت پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔یو این مندوب نے ایک ایسے وقت میں امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے جب دوسری طرف یمنی حکومت نے عالمی برادری سے یمن جنگ کو طول دینے کے لیے ایرانی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔