دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے ،عراقی وزیراعظم

شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں داعش کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا،بیان

جمعہ 12 جولائی 2019 13:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ فوج نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں داعش کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ ان علاقوں میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو دہشت گردی کے خطرات سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے مگر انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ داعش کو دوبارہ عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :