پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کی برسی 14جولائی کو منائی جائیگی

جمعہ 12 جولائی 2019 13:14

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کی برسی 14جولائی کو منائی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) : پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین البیلا کی15ویں برسی 17جولائی کو منائی جائے گی، البیلا 17 جولائی 2004 ء کو 63برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔ان کی برسی کے موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں میں مختلف تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ممتاز ادا کار ، فنکار ، سٹیج ، ٹی وی ، فلمی دنیا کے بہترین کامیڈین البیلا کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

البیلا نے 70 کی دہائی میں اپنے فنی کیرئیرکا آغاز کیا اور بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا ، بدنام ، عشق نچاوے گلی گلی ، بائو جی سمیت درجنوں یادگار فلموںمیں بہترین کردار ادا کئے ۔ انہوںنے سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ وہ اپنی مخصوصی جسمانی حرکات و سکنات اور منفرد انداز فنکاری سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے۔یہ انکا خاصہ تھا کہ وہ پژمردہ چہروں پر ہنسی بکھیرنے میں خوشی محسوس کرتے تھے۔ مرحوم کی برسی پر مختلف تقریبات میں انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر اور پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین شائع کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :