اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی

جمعہ 12 جولائی 2019 13:40

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ جمعہ کو حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون شیخ زید ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ رات گئے امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے ایک بچی کی لاش نکالی گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔ڈی پی او عمر کے مطابق اب تک ملبے سے 23 لاشیں نکالی جاچکی ہیں ،حادثے کے 90 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔