یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ (کل) ہوگا، انتظامات مکمل

50ہزار امیدوار حصہ لیں گے،بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس ٹینکالوجی کا ٹیسٹ مشترکہ ہو گا

جمعہ جولائی 14:59

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ (کل) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔کل14 جولائی بروز اتوار کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 50ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس ٹینکالوجی کا ٹیسٹ مشترکہ ہو گا۔ٹیسٹ کا دورانیہ 100منٹ کا ہو گا۔انٹری ٹیسٹ پنجاب کی13 امتحانی مراکز میں صبح 10بجے شروع ہو گا۔

امیدواروں کو 9بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مزید بتایاگیا ہے کہ پولیس نے سکیورٹی کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔پارکنگ ایریا اور والدین کے لئے انتظار گا ہیں بنادی گئیں جبکہ امیدواروں کی راہنمائی اور معلومات کے لیے انفارمیشن ڈیسک بنا دیے گئے۔یوای ٹی کی سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے رضا کار انفارمیشن ڈیسک پر فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں انٹری ٹیسٹ کیلئے 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔یوای ٹی لاہورمیں 13550، کالا شاہ کاکو3228،ٹیکسلا2811، بی زیڈ یوملتان4322،ساہیوال2509،رحیم یار خان 1198،این ایف سی ،آئی اے ٹی ملتان میں 1554،رسول335، میانوالی598،گجرات2374،فیصل آباد5532،سمیت بہاولپور1533جبکہ اسلام آباد میں 5891 طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔امتحانی مرکز میں امیدوار کو شناخت کیلئے تصویر والا دستاویزی ثبوت قومی شناختی کارڈ،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں سٹیٹمنٹ آف انٹری مہیا کرنا ہو گا۔

داخلہ ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان21جولائی بروز اتوارکو کیا جائے گا۔سوالات کے جوابات یو ای ٹی کی ویب سائٹ پر14اور 15جولائی کی درمیانی رات کو اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے۔داخلہ ٹیسٹ کے بعددرخواست برائے بی ایس سی داخلہ ستمبر 2019میں وصول کی جائیں گی۔انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کاویٹیج 30فی صد جبکہ ایف ایس سی کے نمبرز کا ویٹیج 70فی صد ہے ان کو ملا کر امیدواروں کا داخلے کے لیے میرٹ بنے گا۔