اوپن یونیورسٹی میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلبائ کے اگلے پروگرام میں داخلہ کیلئے پروویژنل سرٹیفکیٹس ویب سائٹ پر فراہم کرے گی

جمعہ جولائی 16:15

اوپن یونیورسٹی میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلبائ کے اگلے پروگرام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2018ء میں میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلباء کے پروویژنل سرٹیفکیٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کرے گی تاکہ طلباء بروقت اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور اگلے پروگرام میں داخلہ حاصل کر سکیں۔ ویب سائٹ سے ڈائون لوڈڈ سرٹیفیکیٹ اگلے پروگرام میں داخلے کیلئے قابل قبول ہوں گے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر شعبہ امتحانات نے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے ،ْ میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام کے تحت آئندہ سمسٹر سے تمام تعلیمی پروگرامز کے نتائج مقررہ کردہ ٹائم فریم کے اندر مرتب کئے جائیں گے جس سے طلباء کی جانب سے شکایات کا خاتمہ ہوگا ،ْ یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی میں اضافہ ہوگا اور طلباء کا یونیورسٹی پر اعتماد بڑھے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سمسٹرخزاں 2019ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے ،ْ پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15 جولائی سے دستیاب ہوں گے۔