بلاول بھٹو زرداری کی ضلع گھوٹکی آمد

جمعہ 12 جولائی 2019 17:34

بلاول بھٹو زرداری کی ضلع گھوٹکی آمد
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سردار خالد احمد لونڈ کی دعوت پر خالد آباد ضلع گھوٹکی میں ان کی رہائش گاہ پہنچے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، پی پی چیئرمین سے عمائدین شہر نے ملاقاتیںکیں اور علاقے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر ملاقات میںسید خورشید شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، جام مہتاب ڈھر، باری پتافی، ناصر شاہ، مہرین بھٹو اور شگفتہ جمانی بھی موجود تھے۔