سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی تقریب 15 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی

جمعہ 12 جولائی 2019 18:07

سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی تقریب 15 جولائی کو اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلز حاصل کرنے والے سکواش کے کھلاڑیوں کیلئے کیش ایوارڈ کی تقریب 15 جولائی کو سہ پہر ساڑھے تین بجے مصنف سکواش کمپلیکس میں ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ہوں گی جو کہ انٹرنیشنل سطح پر سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔