صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

مریضوں کی عیادت کیساتھ ساتھ انکی شکایات بھی سنی اور مختلف وارڈز کامعائنہ کیا ، بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،صوبائی وزیر صحت

جمعہ 12 جولائی 2019 18:12

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ..
مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اچانک مری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔

(جاری ہے)

مریضوں کی عیادت کیساتھ ساتھ انکی شکایات بھی سنی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا مری ایم ایس فائزہ بتول نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا استقبال کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ٹی ایچ کیو مری میں ڈاکٹرز اور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیںمختلف ہسپتالوں میں اچانک دوروں کا مقصد مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںتحریک انصاف نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر ریکارڈ بھرتیاں کیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی ۔