اس وقت تک کوئی سزا معطل نہیں ہوسکتی جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ نہ کرے کہ جج ارشد ملک نے دباؤ میں فیصلہ دیا یا نہیں
پاکستان اور نیب کے قانون کے تحت کوئی بھی شخص کسی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کی سزا الگ ہے، وزارت قانون نے جج ارشد ملک کو مزید کام کرنے سے روک دیا ، لاء ڈویژن کو رپورٹ کریں ، وزیر قانون
جمعہ 12 جولائی 2019 18:12
(جاری ہے)
ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھا گیا اور فوری طور پر جج ارشد ملک کو مزید کام کرنے سے روک دیا ہے اور انہیں محکمہ قانون کو رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پریس ریلیز اور بیان حلفی دیکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشد ملک کہتے ہیں کہ انہیں کو کسی سیاہ سفید کو دیکھے بغیر فیصلہ کیا، مجھے رشوت دینے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کی گئی اور اگر اس بیان کو دیکھیں تو پھر تو جج ارشد ملک نے میرٹ پر فیصلہ کیا ہے۔بیان حلفی کے بارے میں وزیر قانون نے بتایا کہ اس کے مطابق جج ارشد ملک پر ہر قسم کا دباؤ تھا تاہم پاکستان اور نیب کے قانون کے تحت کوئی بھی شخص کسی فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرے تو اس کی سزا الگ ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 31 اے کہتا ہے کہ کوئی بھی شخص انصاف کی راہ، تحقیقات، عدالتی فیصلے میں رکاوٹ بنتا ہے تو اس پر 10 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ یہ کیس اس حکومت نے تو نہیں بنایا اور نہ ہی اس کی تحقیقات اس حکومت نے نہیں کی، نواز شریف کے کیس میں اگر اتنا دباؤ تھا تو پھر تو انہیں دونوں کیسز میں سزا ہوجاتی لیکن جج نے انہیں ایک کیس میں بری کردیا جبکہ ایک میں سزا سنائی۔فروغ نسیم نے کہا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز کے فیصلے کے خلاف اپیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ دیکھ رہا ہے اور جب تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک وزارت قانون، نیب یا کوئی بھی کیس کے بارے میں مزید کارروائی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرنا ہے، اس دوران کوئی سزا بڑھائی یا کم نہیں کی جاسکتی، لہٰذا یہ ایک قانونی معاملہ ہے اور اسے اسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ کسی دباؤ میں دیا۔انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک کے مطابق انہوں نے کوئی دباؤ میں فیصلہ نہیں دیا لیکن ویڈیوز کو بھی اسی تناثر میں دیکھا جائیگا تاہم کسی کو عدالتوں پر دباؤ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں واضح کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ میری تقرری کس وجہ سے کی جارہی ہے۔نواز شریف کے خلاف کیس کے میرٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں لندن کے فلیٹس کی منی ٹریل مانگی گئی ہے، جج کے اقدام سے لندن کے فلیٹ ختم نہیں ہوجاتے، یہ کیس ایسا نہیں جو جج کے ویڈیو یا بیان پر منحصر ہو۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاکہ جج ارشد ملک کا بیان حلفی ایک ہی طرف اشارہ کرتی ہے، اس میں وہی لفظ لکھا ہوا ہے جو پاناما کے فیصلے میں تھا اور وہ لفظ ’مافیا ‘ کا تھا۔انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کے مطابق جج ارشد ملک سے دو مواقع پر رابطے کیے جاتے ہیں، ایک اس وقت جب نواز شریف کے خلاف کیس چل رہا تھا تو ناصر جنجوعہ، ماہر جیلانی اور ناصر بٹ رابطہ کرتے ہیں، یہ لوگ لالچ اور دھمکیاں بھی دیتے ہیں جبکہ دوسرا موقع فیصلے کے بعد کا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جج کا تقرر بھی اپنے مقاصد کیلئے کروایا جاتا ہے، لہٰذا ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ تقرر کیسا ہوا اور اس میں کون ملوث تھے کیونکہ اس عدالت کیلئے تقرر میں وزیر قانون، سیکریٹری قانون، وزیر اعظم کا دفتر بھی شامل ہوتا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ حلفیہ بیان میں جج کہہ رہے ہیں کہ ان کا تقرر کروایا گیا، اس پوری اسکیم کا آغاز تقرر سے ہوتا ہے جس کے بعد انہیں 10 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس دوسرے جج کو منتقل بھی انہیں کی درخواست پر ہوا تھا کیونکہ یہ کیس پہلے جج محمد بشیر کی عدالت میں تھا لیکن ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ کیس جج ارشد ملک کی عدالت میں گیا تھا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پورا منصوبہ تھا کہ کسی طرح پسند کا فیصلہ لے لیا جائے لیکن جب اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں آتا تو بیان حلفی کے مطابق فروری 2019 سے ان سے دوبارہ رابطہ کیا جاتا ہے اور نیا کردار خرم یوسف اس میں شامل ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد ایک اور کردار میاں طارق سامنے آتا ہے۔پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ جج کے بیان حلفی کے مطابق میاں طارق کی وجہ سے بلیک میلنگ شروع ہوتی ہے اور جج کو ایک ویڈیو دکھائی جاتی ہے، جس کے بعد وہ بلیک میل ہونا شروع ہوئے، اس کے علاوہ اس میں شدید الزامات لگائے گئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بیان حلفی میں میاں نواز شریف کا نام لیا گیا ہے کہ ضمانت کے دوران جاتی امرا میں ان کو سزا دینے والے جج نے ان سے ملاقات کی کیونکہ ناصر بٹ جج کو بلیک میل کرکے وہاں لے کر گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک اپنے بیان حلفی میں کہتے ہیں ان کی ملاقات حسین نواز سے کروائی گئی اور انہیں 50 کروڑ روپے اور اہل خانہ کو برطانیہ میں سیٹ کرنے کی پیشکش کرتے ہیں کہتے ہیں کہ آپ کو باہر سے ہی ایک ویڈیو بیان میں استعفیٰ دینا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب کے قانون میں بھی واضح ہے کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ پر سزا ہوسکتی ہے، تاہم اب یہ دیکھنا ہوگا کہ اس پوری اسکیم کے پیچھے کون ہے، کس طرح سے جج کو سازش، دھمکیاں دے کر بلیک میل کیا گیا جبکہ ان ویڈیوز کی بھی تحقیات ہونی چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونی کی کوشش کرنے پر تفتیش ہونی چاہیے، مجھے اس (مریم نواز کی) پریس کانفرنس کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لاچار لوگ جو وہاں بیٹھے تھے وہ بھی اس ضمن میں آگئے ہیں کہ کیا 31 اے کا اطلاق ان پر بھی ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاست تنگ گلی میں جاچکی ہے اور اس کیس کو اب بھی سیاست سے ڈیل کیا جارہا لیکن آخر میں منی ٹریل کا معاملہ ہی سامنے آئے گا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ کی بخشش تب تک نہیں ہوسکتی جب تک منی ٹریل نہیں ہے، ٹرائل میں آپ کو سزا ہوچکی ہے، جس پر آپ نے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی لیکن اس سزا کا خاتمہ صرف عدلیہ ہی کرسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
شمالی کوریا کا اٹیمی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل کروزمیزائل کا تجربہ
-
پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور طویل المدتی بیل آئوٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹریو
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.