جج کے پریس ریلیز کے بعد ان کا بیان حلفی ’کوراپ‘ کرنے کی بے سود کوشش ہے، مریم اور نگزیب

جج صاحب جب فیصلہ لکھ رہے تھے، تو اس وقت انہوں نے یہ سب کیوں نہیں بتایا ، ترجمان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 12 جولائی 2019 18:12

جج کے پریس ریلیز کے بعد ان کا بیان حلفی ’کوراپ‘ کرنے کی بے سود کوشش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جج کے پریس ریلیز کے بعد ان کا بیان حلفی ’کوراپ‘ کرنے کی بے سود کوشش ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جج سے منسوب بیان حلفی تضادات کا مجموعہ ہے جسے مسترد کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جج کا بیان حلفی خود ان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جج صاحب جب فیصلہ لکھ رہے تھے، تو اس وقت انہوں نے یہ سب کیوں نہیں بتایا ۔ انہوںنے کہاکہ فیصلہ لکھتے وقت ان تمام الزامات سے صرف نظر کیوں کیا جو اب بیان حلفی کا حصہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سب دھوکہ دینے کی کوشش ہے، قوم حقیقت جان چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ باتیں اب بے معنی ہیں، اصل بات یہ ہے کہ نوازشریف کو رہا کیا جائے۔