اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے ’’سسٹین ا یبلٹی ریویو 2018‘‘ جاری کر دیا

جمعہ 12 جولائی 2019 18:45

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے ’’سسٹین ا یبلٹی ریویو  2018‘‘ جاری کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے اپنا سالانہ ’’سسٹین ایبلٹی ریویو 2018‘‘ جاری کردیا ہے جس میں حصص یافتگان کو عمدہ منافع کے لیے اپنی اسٹریٹجی کے کارآمد ثابت ہونے اور ،جن کمیونیٹیز میں یہ کام کرتا ہے وہاں ،سماجی اور اقتصادی اقدار کی تخلیق کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔مذکورہ ریویو میں بینک کی کمیونٹی انویسٹمنٹ اسٹریٹجی اور’ فیوچرمیکر ز‘کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے کہ ان پروگراموں نے کس طرح آئندہ نسل کو سیکھنے، کمانے اور ترقی کرنے کے قابل بنایا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی اس اسٹریٹجی کی کامیابی میں اس کے موجودہ کمیونٹی پروگرامز نمایاں رہے ہیں۔ان پروگراموں کی کامیابی کی بنیاد پر بینک نے مستقبل کے منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا ہے جس کے مطابق بینک اپنے گول ( Goal) اور لڑکیوں کی تعلیم کے موجودہ پروگرام کو وسعت دے گا اور،جس کے تحت ،سنہ 2016ء سے اب تک 4,500 لڑکیوں کو بااختیار بنایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

مذکروہ ریویو کے مطابق بینک اپنے تمام پروگراموں میں مالی تعلیم کو بھی شامل کرے گا جس کے تحت سنہ 2018ء میں بینک کے 438 ملازمین نے فنانشل ایجوکیشن فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔

نئے منصوبوں کے تحت بینک قابل ملازمت ہونے اور انٹریپرینیورشپ کے شعبوں میں نئی عالمی گلوبل کمیونٹی تیار رکے گا۔ پاکستان میں، بینک #SCWomenInTech کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کر چکا ہے تاکہ 20 خواتین انٹریپرینیورز کو تربیت اور مینٹورنگ فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، بینک اپنے طویل عرصے سے جاری Seeing is Beliving کو ترقی دے گا جس کے سنہ2004ء سے اب تک 12 ملین افراد کو فائدہ پہنچایا جا چکا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے بینک کی حیثیت سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک حقیقی معنوں میں ملکی سماج کا حصہ ہے۔ بینک کی سسٹین ایبلٹی اسٹریٹجی کے ذریعے ہم بزنس، کمیونٹی ، حکومت اور کلائنٹس کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ کمیونٹی کو اس کا صلہ دینا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے سسٹین ایبلٹی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ کمیونٹی کے حوالے سے پاکستان میں بینک کی کوششوں کا مرکز تعلیم اور صحت ہے۔

متعلقہ عنوان :