ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ سبزی اور فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 12 جولائی 2019 18:48

ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ سبزی اور فروٹ کی بولی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام اچھا فروٹ اور اچھی سبزی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس چیک کرنے کے لئے تمام ا نتظامی افسران کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔ڈی سی کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم شہر میں بارش کے پانی کا جائزہ لینے کے مقصد سے میونسپل کمیٹی جہلم کی ٹیم کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور ایم سی اہلکاروں کو صفائی ستھرائی میں بہتری لانے کی ہدائت دی۔

متعلقہ عنوان :