حریت رہنمائوں کی ایاز اکبر کی اہلیہ کی عیادت

جمعہ 12 جولائی 2019 19:35

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے ایک وفد نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء ایاز محمد اکبر کی سرینگر کے صورہ ہسپتال میںزیر علاج اہلیہ کی عیادت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایاز اکبر کی اہلیہ کوکینسر کا مرض لاحق ہے اور ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ وفد میں بلال صدیقی ، مولوی بشیر احمد ، محمد سلیم زرگر ، محمد حنیف اور ریاض احمد شامل تھے۔انہوںنے ایاز اکبر کی اہلیہ کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :