جج ارشد ملک کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہو گیا ‘ حسین نواز

حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا‘ ٹوئٹر بیان

جمعہ 12 جولائی 2019 19:45

جج ارشد ملک کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہو گیا ‘ حسین نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہوگیا،اسے کس نے لیک کیا ،کیا اس کامقصد میڈیا ٹرائل نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں حسین نواز نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا، کیا یہ سازش نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے کیا اس سب کی تحقیق ضروری نہیں دیکھنا ہے کیا انصاف ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔