مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان کرکٹر گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق

جمعہ جولائی 19:50

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان کرکٹر گردن پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس کے مطابق 18 سالہ جہانگیر احمد مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارامولا میں بیٹنگ کررہے تھے کہ گیند ان کی گردن کے نازک حصے پر جالگی حالانکہ انہوں ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کیمطابق جیسے ہی جہانگیر کو گیند لگی وہ بے ہوش ہوگئے اور اسپتال پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

18 سالہ نوجوان انڈر 19 ٹورنامنٹ میں اپنے ضلع کی نمائندگی کررہے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہانگیر شارٹ پچ گیند کو پٴْل کرنا چاہتے تھے تاہم گیند کو کھیلنے میں ناکام رہے۔خیال رہے کہ نومبر 2014 میں شیفیلڈ شیلڈ کے دوران ا?سٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی گردن پر گیند لگی تھی جس کے دو روز بعد ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔