طرابلس،باغی فوجی جنرل کے کیمپ سے فرانس کے 4 ٹینک شکن میزائل برآمد

جمعہ جولائی 20:36

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) لیبیا کے باغی فوجی جنرل ہفتر کے مسلح کیمپ سے فرانس کے 4 ٹینک شکن میزائل ملے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومتی فورسز سے برسرپیکار جنرل ہفتر کے حامی جنگجوئوں کے ٹھکانوں سے ملنے والے غیر استعمال شدہ 4 اینٹی ٹینک میزائل کے فرانس کی ملکیت ہونے کے شواہد مل گئے ہیں امریکی ساختہ چاروں میزائل گزشتہ ماہ جنرل ہفتر کے کیمپ سے ملے تھے اور جس کا امریکا نے واشنگٹن میں معائنے کے بعد اعلان کیا تھا یہ میزائل فرانس نے خریدے تھے، فرانس کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کردی گئی ہیتاہم فرانس نے اقوام متحدہ کی جانب سے باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ میزائل انسداد دہشت گردی کے دوران فورسز کی حفاظت کے لیے تھے اور ان میزائلوں کو جلد ہی ناکارہ بنایا جانا تھا۔