یونان میں طوفان نے تباہی مچادی، 6 سیاح ہلاک

جمعہ جولائی 20:36

ا تیھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) یونان کے شمالی حصے میں طوفانی موسم نے تباہی مچادی،تیز ہوائوں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یونان کے سیاحتی مقام پر طوفانی ہوائوں نے ہر شے تہس نہس کردی جس کے باعث حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔ تیز ہوائوں کیساتھ ہونے والی موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گاڑیاں الٹ گئیں،بجلی کے پول گر گئے اور بارش کا پانی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگیا۔طوفانی ہوائوں سے گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔