بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد حسینہ مان جائے گی اداکارہ پوجا بترا نے بھی خفیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا

جمعہ 12 جولائی 2019 21:27

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد حسینہ مان جائے گی اداکارہ پوجا ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد حسینہ مان جائے گی اداکارہ پوجا بترا نے بھی خفیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ پوجا بترا نے ساتھی اداکار نوابشاہ سے ایک ہفتہ قبل خفیہ شادی کی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔تاہم ان ویڈیوز میں اداکارہ اور ان کے ہم سفر نوابشاہ کے چہرے دکھائی نہیں دیے، تاہم مداحوں نے ویڈیو دیکھتے ہی انہیں مبارک باد دینا شروع کی۔

پوجا بترا اور نوابشاہ نے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی اور جلد ہی دونوں اپنی شادی کو قانونی طور پر رجسٹرڈ کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی اور ممکنہ طور پر وہ شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دوستوں کو پارٹی بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 42 سالہ پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2002 میں کی تھی جو 2011 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد پوجا بترا کا نام متعدد شوبز شخصیات سے جوڑا جاتا رہا، تاہم 2 سال قبل ان کے تعلقات اداکار نوابشاہ سے ہوئے جن کے ساتھ انہیں متعدد بار دیکھا بھی گیا۔پوجا بترا 1993 میں مس انڈیا فیمینا انٹرنیشنل کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور انہوں نے تامل، تیلگو اور ہندی سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :