لیبیامیں جنازے کے جلوس میں اسپیشل فورس کے افسروں پر ناکام قاتلانہ حملہ

سابق فوجی افسر کے جنازے کے جلوس میں کار بم دھماکے میںتین افراد ہلاک15, زخمی

جمعہ جولائی 21:49

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں سابق سینیر فوجی افسر کے جنازے میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ اسپیشل فورس کے سابق سربراہ خلیفہ المسماری کی جبانہ الھواری کے مقام پر تدفین کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اس دوران ان کے جنازے کے جلوس میں بارود سے بھری کار میں دھماکہ ہوگیا۔سابق فوجی افسر طویل علالت کے بعد دو روز قبل انتقال کر گئے تھے۔لیبیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جنازے کے جلوس میں اسپیشل فورس کے افسروں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :