سوڈان میں انقلاب کی کوشش ناکام بنا دی گئی

عبوری عسکری کونسل کے 12 افسران اور 4 اہل کارگرفتار، کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا،رکن کونسل کی گفتگو

جمعہ 12 جولائی 2019 21:49

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) سوڈان میں عبوری عسکری کونسل نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ انقلاب کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 افسران اور 4 اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عبوری کونسل نے باور کرایا کہ ملک کی حکمرانی کے حوالے سے مسابقت انقلاب کے ذریعے نہیں بلکہ انتخابات کے راستے ہونی چاہیے۔ کونسل کے مطابق سیکورٹی فورسز سوڈان کا امن برقرار رکھیں گی