مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے 7 بے گناہ نوجوان گرفتار کر لئے

جمعہ جولائی 22:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے چھ بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے چھ بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جن کی شناخت عدیل احمد وار ، شاہنواز احمد ، ظہور احمد ، طارق احمد ، عرفان ملک اور ارشاد امد کے طور پر کی گئی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی فوجیں نے تنگمرگ اجن اور سوپورہ کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے ۔ ۔