جاپان کے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر عملدرآمد کرنے بارے دعوؤں کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرائی جائے ، جنوبی کوریا

جمعہ 12 جولائی 2019 22:00

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں پر عملدرآمد بارے جاپانی دعوؤؒں کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کر رہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان وزیر اعظم شینزوایے اور ان کے قدامت پسند اتحادیوں کے جنوبی کوریا پر پیانگ یانگ کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے بارے دعوؤں کے ثبوت پیش کرے ۔ بصورت دیگر اقوام متحدہ ان دعوؤں کے حوالے سے تحقیقات کرے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :