کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو ’’بکاؤ اور ملک دشمن‘‘ قرار دیدیا

ٴْنالائق اور بکاؤ صحافی لاکھوں روہے نہیں بلکہ پچاس ساٹھ روہے میں بک جاتے ہیں، کنگنا رناوت

جمعہ 12 جولائی 2019 22:00

کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو ’’بکاؤ اور ملک دشمن‘‘ قرار دیدیا
مبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو نالالق، بکاؤ اور ملک دشمن قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

کنگنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے عزت دی اور میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میڈیا میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ملک پر دیمک کی طرح چپٹا ہوا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور ملک دشمن سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :