صبا قمر نے ڈرامہ ’’چیخ ‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتادی

معاشرے کے مسائل کیخلاف ہم آواز بلند نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا، صبا قمر

جمعہ 12 جولائی 2019 22:00

صبا قمر نے ڈرامہ ’’چیخ ‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ’چیخ‘ جیسے معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامے میں کام کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں۔

(جاری ہے)

صبا قمر کا ڈرامہ ’چیخ ‘ سے متعلق کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت سی باتیں ایسی بھی ہیں جن سے متعلق ہمیں بات کرنے کی ضرورت بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور اس کی اصل عکاسی کرنے کے لیے ’چیخ‘ جیسے سیریل میں کام کرنے کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھی۔