سلمان خان کی فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائیگا

سلمان خان ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرورادھے بنیں گے

جمعہ 12 جولائی 2019 22:00

سلمان خان کی فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائیگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بولی وڈ ہیرو سلمان خان یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم ان کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ سلمان خان تقریبا ڈیڑھ دہائی بعد دبنگ ہیرو بننے کے بعد ایک بار پھر رومانوی ہیرو ’رادھے‘ بنیں گے۔2003 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی رومانٹک بلاک بسٹر فلم’ ’تیرے نام‘‘ کا سیکوئل بنایا جائیگا۔’ ’تیرے نام‘‘ کے ہدایت کار ستیش کشک نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :