اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا

جمعہ 12 جولائی 2019 22:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا ہے۔نیویارک سے شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری۔

(جاری ہے)

اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے، ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔اوبر نے بھارت میں بھی فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور کر نا شر و ع کر دیا ہے اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات ملے گی۔

متعلقہ عنوان :