لاہور، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مشن جنت میں جانے کا شار ٹ کٹ راستہ ہے ،مولانا عزیز الرحمن ثانی

جمعہ 12 جولائی 2019 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مشن جنت میں جانے کا شارکٹ ذریعہ اور راستہ ہے ،قادیانیت دنیا کا سب سے بڑا فتنہ ہے جو پوری دنیا میں اپنے کفرو ارتداد کو اسلام کا لیبل لگا کر پھیلارہا ہے اس گروہ کی فتنہ پردازی سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنا ہم سب کا مذہبی فریضہ ہے عالمی استعماری قوتیں ملک خداداد پاکستان کے آئین سے تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو ختم کرانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں لیکن غیور مسلمان ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

مسلمان بھوک پیاس، مہنگائی اور دنیا کی ہرتکلیف برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے آقا و مولاجناب محمدعربیﷺ کے متعلق کسی بھی قسم کی توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے دنیاکی کوئی طاقت تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قوانین کو ختم نہیں کرواسکتی۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانی بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو کر امت مسلمہ اور پاکستان کے خلاف منظم سازشیں کررہے ہیں ،کچھ نام نہاد دانشور اس وطن کے متفقہ آئین کو تبدیل کر کے قادیانیوں کو تحفظ دینے کاناپاک اور شرمناک خواب دیکھ رہے ہیں ۔

نوجوانوں کو عقیدہ ختم نبوت کے متعلق آگاہی وقت اہم تقاضہ ہے اسوقت قادیانی مختلف روپ دھار کے نوجوانوں کے ایمان کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس لیے موجودہ دور میں قادیانیوں کے جال سے نوجوانوں کو بچانا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے عظیم کارنامہ ہے۔