امریکی گلوکار آر کیلی کو نئے جنسی جرائم میں ایک بار پھر گرفتار کرلیاگیا

جمعہ جولائی 23:09

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) بل بورڈز اور گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار، موسیقار، لکھاری اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی 52 سالہ رابرٹ سلویسٹرکیلی (ا آر کیلی) کو نئے جنسی جرائم کے تحت ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔ آر کیلی کو رواں برس دوسری بار گرفتار کیا گیا ہے، انہیں رواں برس فروری میں بھی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

آر کیلی نے فروری میں 3 دن جیل میں گزارے تھے جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ آر کیلی پر پہلے ہی کم سے کم 50 نابالغ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ریپ، بدترین جنسی تشدد اور بلیک میلنگ جیسے الزامات ہیں۔ آر کیلی پر رواں برس فروری میں امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگوکی ایک عدالت نے تین کم عمر لڑکیوں سمیت مجموعی طور پر 4 اور بعد ازاں مزید 6 افراد کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی فرد جرم بھی عائد کی تھی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی عدالت نے ان پر رواں برس مئی میں جنسی جرائم کے مزید 11 نئے الزامات لگائے تھے اور تاحال ان پر ان کیسز کی فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ آر کیلی پر جون میں لگائے گئے نئے 11 الزامات کے تحت انہوں نے 3 لڑکیوں کو اس وقت جنسی تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا جب ان کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان تھیں۔

متعلقہ عنوان :