راولپنڈی، سابق دور کی جھوٹ و اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن کر دیا گیا ہے،فیاض الحسن چوہان

موجودہ حکومت معاشرے کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،حلقے میں پینے کے پانی کی وافر فراہمی کے لیئے درجنوںنئے ٹیوب ویلوںکی تعمیر , سیوریج لائنوں کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں،صوبائی وزیر برائے کالونیز پنجاب

جمعہ 12 جولائی 2019 23:49

راولپنڈی، سابق دور کی جھوٹ و اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) صوبائی وزیر برائے کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق دور کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن کر دیا گیا ہے ․ ا نہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے -․ صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے میں پینے کے پانی کی وافر فراہمی کے لیئے درجنوںنئے ٹیوب ویلوںکی تعمیر , سیوریج لائنوں کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں ․ انہوں نے کہا کہ حلقے کے بڑے نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو موسم برسات میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے صوبائی وزیر کے عہدے کاقلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ حلقے میں آمد کے موقع پر ملاقات اور مبارکباد دینے کے لیئے بڑی تعداد میں آنے والی مقامی سیاسی قیادت, سیاسی کارکنا ن , عمائدین علاقہ اور شہریوں سے مسائل دریافت کرکے مقامی قیادت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سابق دور حکومت میں بری طرح نظر انداز کی گئی حلقے کی یونین کونسلز بالخصوص شکریال میں سوئی گیس لائنوں کی تنصیب , ٹیوب ویلوں کی تعمیر کے بعد باقی ماندہ تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ․صوبائی وزیر نے مقامی قیادت سے حلقے میں پینے کے پانی کی فراہمی ,سیوریج لائنوں کی تنصیب , نالو ںکی صفائی , صحت کارڈ ز کی تقسیم سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت بارے دریافت کیا ․ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق دور کی جھوٹ , منافقت , اقربا پروری اور شوبازی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن کر دیا گیا ہے ․ انہو ںنے کہا کہ حلقے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں ․ گے ․ صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کے لیئے آنے والے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادو ںپر حل کیے جائیں گے صوبائی وزیر کو اس موقع پر بتایا گیا کہ حلقے کی تقریبا تمام یونین کونسلز میں نئے ٹیوب ویلوں کی تعمیر , برساتی نالوں کی صفائی , سیوریج لائنوں, سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں․ انہیں بتایا گیا کہ حلقے میں چھ ہزار سے زائد مستحقین کو صحت انصاف کارڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں اور نئے مستحقین کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے ․ صوبائی وزیر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسی جوش , ولولے اور ملی جذبے سے شہریو ںکی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔