بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل، اگلے 6 روز تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی

آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جولائی 2019 21:53

بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل، اگلے 6 روز تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2019ء) بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل، اگلے 6 روز تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی، آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بارش کا سبب بحیرہ بنگال سے آنے والی ہوائوں کو قرار دیا ہے۔ کہا ہے کہ بنگائی ہوائوں سے ہونے والی بارش سے حبس کم ہونے پر موسم خوشگوار رہے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ شدید سیلاب سے شہری علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دریاوں، آبی نالوں کےراستوں میں تمام رکاوٹوں، تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی۔ بالائی علاقوں میں اگلے 6 روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور،ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا بھی امکان ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ فلڈ کمیشن رواں سال پاکستان میں سپر فلڈ آنے کے خدشے کا اظہار کر چکا ہے۔