ایک چھوٹے پرندے نے اپنے انڈوں کو بچانے کے لیے چلتا ہوا ٹریکٹر رکوا دیا، ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 جولائی 2019 23:51

ایک چھوٹے پرندے نے اپنے انڈوں کو بچانے کے لیے چلتا ہوا ٹریکٹر رکوا دیا، ..

ایک متاثر کن ویڈیو کلپ میں ایک چھوٹے سے پرندے کو  اپنے انڈوں کی حفاظت کے لیے چلتا ہوا ٹریکٹر رکواتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے صارفین کا دل بھی پسیج گیا۔
سی جی ٹی این کے مطابق یہ ویڈیو چین کے شہر اولانقاب  میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ایک چھوٹے پرندے کو پر پھیلائے چلتے ہوئے ٹریکٹر کے سامنے آتے دکھایا گیا ہے۔ یہ پرندہ کھیتوں میں موجود اپنے  انڈوں کا بچانا چاہتا ہے۔
پرندے کو دیکھ کر ٹریکٹر کے ڈرائیور نے نہ صرف ٹریکٹر روک دیا بلکہ گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے  پرندے کے سامنے پانی کی بوتل بھی رکھ دی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔