ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب پر جلسے کے دوران حملے کی کوشش

خاتون لیگی رہنما کو تقریر کے دوران بوتل مارنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ بوتل کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جولائی 2019 00:26

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب پر جلسے کے دوران حملے کی کوشش
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2019ء) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب پر جلسے کے دوران حملے کی کوشش، خاتون لیگی رہنما کو تقریر کے دوران بوتل مارنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ بوتل کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن کے دوران پارٹی کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں منعقدہ ن لیگ ورکرز کینوینشن کے دوران ایک شخص کی جانب سے مریم اورنگیزیب پر بوتل پھینکی گئی۔ تاہم مریم اورنگیزیب بوتل کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شیخوپورہ میں ورکرز کنوینشن کا خصوصی انعقاد کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن کے دوران مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے دیگر کئی سینئر رہنماوں نے شرکت کی اور خطاب بھی کیے۔