شاہ محمود قریشی کا خالی کرسیوں سے خطاب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لندن کے صحافیوں نے شاہ وزیر خارجہ کی کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 13 جولائی 2019 05:56

شاہ محمود قریشی کا خالی کرسیوں سے خطاب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2019ء)   ایسے تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔اگر آپ کے ملک میں میڈیا پر لگائی جانے والی قدغن کے حوالے سے باہر ممالک میں پتا چلتا ہے تو وہاں کے میڈیا میں کچھ نہ کچھ تو ری ایکشن آنا ہی ہوتا ہے۔ایسا ہی کچھ گزشتہ روز ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لندن گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے ایک میڈیا کانفرنس میں گفتگو کرنا تھی۔

جہاں ان کے استقبال میں بلکہ ان کی گفتگو سننے کے لیے کوئی بھی نہ آیا سوائے چند صحافیوں کے۔ان چند صحافیوں نے شاہ محمود قریشی کی خالی کرسیوں سے گفتگو کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جہاں دلچسپ تبصرے سننے کو ملے۔پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق خدشات پر لندن میں صحافیوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران لندن میں ڈیفینڈ میڈیا فریڈم کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان کا استقبال زیادہ تر خالی کرسیوں نے کیا۔ شاہ محمود قریشی کی میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والے صحافیوں نے تقریباً ویران ہال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔وزیر خارجہ سے پاکستان میں سنسر شپ کے متعلق سوالات بھی کیے گئے جب کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا اکائونٹ بند کیے جانے کے معاملے پر تلخ لہجہ اختیار کیا۔

اس حوالے سے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کے نام پر دہرے معیار نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو کنٹرول کرنے یا دبانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اب میڈیا کو کنٹرول کرنے کا وقت گزر چکا ہے خصوصاً سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے آپ کسی کا منہ بند کرنا چاہیں بھی تو نہیں کرسکتے۔مگر اس ساری صورت حال پر وزیر کارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑی مشکل سے قابو پایا۔