پاکستان سکول بحرین کافیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ایس ایس سی II امتحانات میں شاندار نتیجہ

پاکستان سکول بحرین کے طلبہ و طالبات نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ایس ایس سیII کے امتحان منعقدہ مارچ 2019ء میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا اپنے شاندار نتائج سے منوایا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 جولائی 2019 11:28

پاکستان سکول بحرین کافیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ایس ایس سی II امتحانات ..
بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،احمد امیر پاشا، منامہ) پاکستان سکول بحرین کے طلبہ و طالبات نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ایس ایس سیII کے امتحان منعقدہ مارچ 2019ء میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا اپنے شاندار نتائج سے منوایا. اس شاندار نتیجے میں طلبہ و طالبات کی کامیابی کی مجموعی شرح 81.14 رہی.

سائنس گروپ کی طالبہ حبیبہ بابر نے 94 فیصد نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی اس شاندار نتیجے میں طلبہ و طالبات کی امتیازی نمبروں میں کامیابی کا تناسب بھی قابل تعریف رہا. 22 طلبہ نے +A اور اتنے ہی طلبہ نے A گریڈ کیساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ 30 طلبہ نے B گریڈ میں کامیابی حاصل کی.

(جاری ہے)

اس سال کے نتیجے میں بھی اعلی نمبر حاصل کرنے کا رحجان طلبہ کی نسبت طالبات میں زیادہ رہا.

مجموعی طور پر طالبات میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد رہا جبکہ سائنس گروپ میں کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی. آرٹس کے طلبہ و طالبات کی کامیابی کی شرح 80 فیصد رہی جو کہ قابل تعریف ہے. بورڈ کے امتحانات میں اس سال اور گزشتہ چند سالوں کی کامیابی، طلبہ کی شبانہ روز محنت، اساتذہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور سکول اوقات کے بعد ادارے کی طرف سے طلبہ کو فراہم کی گئ اضافی کلاسز سے ممکن ہوئی.

بلاشبہ پرنسپل جناب عتیق الرحمن کی رہنمائی میں نصاب کی مناسب اور متواتر دہرائی اور گزشتہ سالوں کے بورڈ کے امتحانی پرچہ جات کو حل کرنے کی مشق نے طلبہ میں اعتماد پیدا کیا جس کا نتیجہ ایک قابل ذکر شاندار نتیجے کی صورت میں برآمد ہوا.. پرنسپل پاکستان سکول بحرین جناب عتیق الرحمن اور چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سمیع الرحمان نے اس شاندار نتیجے پر طلبہ اساتذہ اور والدیں کو ان کی توجہ اور مسلسل محنت پر مبارکباد پیش کی.

انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی اور لگن کی پر زور الفاظ میں تعریف کی. انہوں نے مزید کہا کہ ان کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے سکول خصوصی تقریب منعقد کرے گا جس میں ان کو اور ان کے اساتذہ والدین کو اس کامیابی پر شایان شان انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا. فیڈرل بورڈ اسلام آباد کا ایس ایس سیII کا یہ شاندار نتیجہ پاکستان سکول کے طلبہ و طالبات،انکے والدین، اساتذہ، پرنسپل اور بورڈ آف مینجمنٹ کے لئے مقام تشکر ہے.

یہ نتیجہ اس امر کا مظہر بھی ہے کہ ادارے کی قیادت بے لوث ہاتھوں میں ہے .استوار تعلیمی عمل کے لئے پرنسپل جناب عتیق الرحمن کی رہنمائ اور ہمہ وقت منصوبہ بندی بالآخر اس شاندار نتیجے کی خبر لائ. انہوں نے اس عمدہ نتیجے کو ادارے میں جاری تعلیمی عمل کی کامیابی قر؛ ر دیا. اس شاندار نتیجے کو پرنسپل صاحب نے بڑی قابل ذکر کامیابی قرار دیتے ہوئے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جناب سمیع الرحمان کی سرپرستی اور بروقت تمام ممکنہ ضروری ذرائع کی فراہمی پر ان.

کا اور دیگر بورڈ ارکان کا شکریہ ادا کیا. اس شاندار نتیجے پر چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سمیع الرحمان نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے پاکستان سکول میں جاری تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ان عمدہ نتائج پر طلبہ کو وظائف اور انعامات دئے جائیں گے.