جامعہ پشاور میں تین روزہ ورکشاپ باڑہ گلی سمر کیمپ میں اختتام پذیر

ہفتہ 13 جولائی 2019 12:21

جامعہ پشاور میں تین روزہ ورکشاپ باڑہ گلی سمر کیمپ میں اختتام پذیر
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے زیراہتمام تین روزہ ورکشاپ باڑہ گلی سمر کیمپ میں اختتام پذیر ہوگئی ۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل جیالوجیکل سروے خیبر پختونخوا یاسین خان مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں ملک بھر کی ایک درجن سے زائد یونیورسٹیوں کی75اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں نقشہ سازی، جی ای ایس ریموٹ سنسنگ کی ٹیکنیک اور فیلڈ ورک پر شرکاء کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ پروفیسر عفت تبسم ،ڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر فضل الرحمن نے لیکچرز دیئے اور جغرافیہ کے میدان میں ہونے والی نئے تحقیقاتی کائوشوں اور رجحانات سے آگاہی فراہم کی ۔پروفیسر جمال ناصر نے ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹر کے فرائض انجام دیئے۔