چارسدہ، شاہ افضل کلے میں پولیس و اشہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 13 جولائی 2019 16:20

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) تھانہ خان ماہی کے علاقہ شاہ افضل کلے میں پولیس اور اشہاری ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ،ایک ملزم سید احمد شاہ جاں بحق جبکہ عثمان شاہ زخمی ہوگیا، ملزم کو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا ، تحصیل ممبر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے بتایا کہ تحصیل ممبر کے گوہر ایوب کے حجرے میں موجود اشہاریوں کے اطلاع پر چارسدہ کے تین تھانوں نستہ خان ماہی اور سرڈھیری کے پولیس نے مشترکہ آپریشن میں چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

تو ملزمان نے جوں ہی پولیس پارٹی کو دیکھا تو ملزمان سید احمد شاہ اور عثمان شاہ نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سید احمد شاہ جان بحق اور عثمان شاہ زخمی ہو گئے دونوں ملزمان علاقہ ترنگزئی سکول کورونہ تھانہ عمرزئی سے تعلق رکھتے تھے اس موقع پر پولیس نے پناہ دینے والے تحصیل ممبر گوہر ایوب کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ 2پستول اور گرینیڈ برآمد ہوئے گرینیڈ کو بی ڈی ایس سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جس کو ملزمان نے پولیس پرپھینکا تھا دونوں ملزمان بھائی عرصہ دراز سے قتل اقدام قتل کے کیس میں مفرور، تھانہ عمرزئی پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی۔