مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،کپتان نے بحفاظت لینڈنگ کرا لی

خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے طیارے کی لندن روانگی گھنٹوں تاخیر کا شکار ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 13 جولائی 2019 17:28

مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،کپتان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،کپتان نے جہاز کی بحفاظت لینڈ نگ کرا لی جس کے بعد اسے گرائونڈ کر دای گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا جس سے اس کے انجن کو نقصان پہنچا ۔ طیارے کو مرمت کی غرض سے گرائوند کردیا گیا جس کی وجہ سے طیارے کی لندن روانگی میں گھنٹوں تاخیر ہو نے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔