وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 13 جولائی 2019 19:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب ، اسلحہ بمعہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے جبکہ ان سے مزید تفتیش جار ی ہے۔ ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطا بق ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سیدکی خصوصی ہدایت پر اسلام آبا د پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون کو یقینی بناتے ہوئے گزشتہ روز مختلف علاقوں سے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

سہا لہ پولیس نے ملزم شاہد محمود سے 60 لیٹر شراب اور دو عدد پسٹل 30بور بمعہ ایمو نیشن برآمد کر لئے، کو ہسار پولیس نے ملزم کامل شاہ سے 2 ڈبے بیئر، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم ضیا ء الر حمن کے انکشاف و نشا ند ہی پر آ لہ ضرر چھری ، آبپا رہ پولیس کی ٹیم نے غیر اخلاقی سرگر میوں میں ملوث دو ملزمان حا مد نو از اور مسما ة زرینہ بی بی کو گرفتار کر لیا ، نو ن پولیس نے ملزم محمد طا ہر سے پسٹل 30بور بمعہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا، شمس کا لو نی پولیس نے بغیر اجازت گیس سیلنڈروں میں بھرائی کر نے پر ملزم شاہ انو رجبکہ بغیر اجازت تیل فروخت کر نے پر ملزم ملک ندیم کوگرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمین کی اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایات جا ری کرتے ہو ئے کہا کہضلع بھر میں سکیور ٹی سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں، چیکنگ کے عمل کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا ئیں اورپٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریو ںکے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اوراس میں کسی قسم کی غفلت اور لا پر واہی برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :