وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کا رروائیاں ،8ملزمان ،گرفتار ،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جار ی ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سیدکی خصوصی ہدایت پر اسلام آبا د پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون کو یقینی بناتے ہوئے گزشتہ روز مختلف علاقوں سے 08ملزمان کو گرفتار کر لیا ، سہا لہ پولیس نے ملزم شاہد محمود سے 60لیٹر شراب اور دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیے، کو ہسار پویس نے ملزم کامل شاہ سے 2ڈبے بئیر کے بر آمد کر لیے ، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے گرفتار ملزم ضیا ء الر حمن کے انکشاف و نشا ند ہی پر آ لہ ضرر چھر ی بر آمد کر لی ، آ بپا رہ پولیس ٹیم نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث دو ملزمان حا مد نو از اور مسما ة زرینہ بی بی کو گرفتار کر لیا ، نو ن پولیس نے ملزم محمد طا ہر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا، شمس کا لو نی پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈر وں میں بھر ائی کر نے پر ملزم شاہ انو ر کو گرفتار کر لیا ، جبکہ بغیر اجا زت تیل فروخت کر نے پر ملزم ملک ندیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہپولیس افسران سے کہا کہ ضلع بھر میں سیکور ٹی سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں، چیکنگ عمل کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :