Live Updates

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام یوم شہداء کشمیر اور یوم تاسیس جماعت اسلامی کے حوالے سے سیمینار

ہفتہ 13 جولائی 2019 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام یوم شہداء کشمیر اور یوم تاسیس جماعت اسلامی کے حوالے سے مرکز جماعت اسلامی اسلام آباد میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ،سیمینار سے سینئر حریت راہنما غلام محمد صفی،نائب امراء جماعت اسلامی آزاد کشمیر ،نورالباری ،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری، سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالمنان،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد یاسین ،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی صالح طاہر،اشرف بلال ،مولانا خالد عمران خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ 13جولائی 1931تحریک آزادی کا ایک روشن باب ہے اس دن کو منانے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی ،13جولائی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا یوم تاسیس بھی اسی تاریخی پس منظر کی بنیاد پر رکھا گیا تا کہ تحریک آزادی کشمیر ترجیح اول ہو اسلامی معاشرے کا قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کے ساتھ ساتھ آزادی کشمیر کے لیے بھی کام کرتی رہے ،غلام محمد صفی نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے اپنے ریاستی گھماشتوں کے ذریعے 1931سے بدتر صورت حال پیدا کردی ہے آج بھی مساجد ویران ہیں اور موذن کو شہید کیا جارہا ہے ،سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کر نے دی جارہی ،تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہدف بنا کر شہید کیا جارہا ہے ،عفت مآب خواتین بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں مقید ہیں اس کے باوجود عوام بالخصوص نوجوان اس عزم کااظہار کیے ہوئے ہیں کہ یہ بھارت سے آزادی کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ،غلام محمد صفی نے حکومت پاکستان اور بیس کیمپ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو آن کریں غلط فہمیوں کا ازالہ کریں جو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کے حوالے سے منظر عام پر آرہی ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کی تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور وابستگی کا تقاضا ہے کہ پاکستان اس کا مثبت جو اب دے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کا سفر1931سے تاحال جاری ہے ،1931میں جو اذان کی تکمیل کا واقعہ ہوا اس نے تحریک آزادی کشمیر کا نظریاتی تشخص اور سمیت کا تعین کیا یہ بات طے ہے کہ تحریک آزادی کشمیر نظریاتی اور اسلامی تحریک ہے جس کی منزل مسلمانوں کو آزاد انہ زندگی گزارنا ہے ،اسی دن کی تاریخی مناسبت سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا یوم قیام عمل میں لایا ،چند افراد نے جس جماعت کی بنیاد رکھی آج یہ ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے ،قیام کے پہلے دن سے لے کر اب تک اقامت دین کی جدوجہد کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود قرار دے کر اس کے لیے جدوجہد کی جارہی ہے ،آج کے دن ہم اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ آزاد خطے میں اسلامی معاشرے کا قیام اور بقیہ کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ کشمیریوں نے نامساعد حالات میں تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھا جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے گراں خدمات سر انجام دیں مرحوم قاضی حسین احمد نی1990میں یکجہتی کشمیر منا کر پوری قوم پارلیمنٹ عوام اور حکومت کو کشمیریوں کی پشت پر لاکھڑا کیا آزادی کی اس تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہو اس وقت تک کشمیری اپنے پیدائشی حق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی کا قیام ہی تحریک آزادی کشمیر کے پس منظر میں عمل میں لایا بیس کیمپ میں بسنے والے قائدین جنہوں نے حکومتوں کی مصلحتوں کو دیکھتے ہوئے مولانا عبدالباری کی قیادت میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر وگلگت بلتستان قائم کی اور آزاد کشمیر کے ایک ایک کونے تک پہنچ کر جماعت کی دعوت ،مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے رائے عامہ کو بیدار کیا ،انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالباری نے نامساعد حالات میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں پہنچ کر جماعت کی دعوت پہنچائی ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سابق امیر اور تحریک آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو مجاہدمولانا عبدالمنان جو خود تقریب میں شریک ہیں نے عملی جہاد میں حصہ لیا ،گلگت بلتستان کے غیور عوام نے لازوال قربانیاں پیش کیں اور یہ دونوں خطے آزاد ہوئے جماعت اسلامی بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے تسلسل کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،ویژن2030کی روشنی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ایک ایک گھر اور فرد تک جماعت کا پیغام پہنچائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات